May 18, 2012

ساحل این جی او اور زرینہ مظفر ٹرسٹ کے درمیان بچوں کے خلاف جنسی تشدد روکنے کے لیے معاہدہ



 
زرینہ مظفر ٹرسٹ اور ساحل این جی او کے درمیان تین سال کی مدت کے لیے ایک معاہدہ دستخط کیا گیا جس کے تحت زرینہ مظفر ٹرسٹ ساحل کے پلیٹ فارم سے قصور میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد روکنے کے لیے کام کرے گی۔ ساحل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس منیزے بانو،پروگرام مینیجر ساحل رضوانہ اختر، مس سمیرا اور عمران صاحب اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب زرینہ  مظفر ٹرسٹ کے فیلڈ ہیڈ کوارٹر ہزارہ پبلک سکول و کالج چھانگا مانگا میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر زرینہ مظفر ٹرسٹ کے چئرمین جناب وقاص احمد خان اور ساحل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس منیزے بانو نے دستخط کیے۔

بڑوں کے اندرچھوٹوں کو طاقت کے زریعے ہراساں کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے۔ جب ایک بڑا اپنی طاقت یا بچے کے اعتماد کو استعمال کرتے ہوئے کسی بچے کو کسی جنسی عمل میں ملوث کرتا ہے تو ہم اسے جنسی تشدد کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ تمام معاشرتی حلقوں میں اور تمام تعلیمی مراحل پر دیکھنے میں آیا ہے۔ جنسی غنڈے کوئی بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ بھی جن کو ہم روز ملتے ہیں۔

اس بات کےقوی امکانات موجود ہوتے ہیں کہ زیادہ تر واقعات میں مظلوم ظالم کو پہچانتا ہو۔ قصور میں بھی بچوں سے جنسی تشدد کے حوالے سے کافی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اور ایسے واقعات کے کئی پولیس کیس قصور ضلع کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ کئی واقعات تو ایسے ہیں جن کو بدنامی یا دشمنی کے ڈر سے پولیس کے پاس درج بھی نہیں کروایا جاتا۔ اس پروگرام کے تحت 15 ماسٹر ٹرینرز 1350 اساتذہ کو تین سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد کو روکنے کے موضوعات پر تربیت دیں گے۔ یہ اساتذہ 80 طالبعلم فی کس کے لحاظ سے 108،000 طلبا کو تین سال میں اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے بچوں کے حقوق اور جنسی تشدد کے موضوعات پر اساتذہ و طلبا و طالبات میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ ساحل این جی او ان اساتذہ کو وہ تمام ضروری لوازمات مہیا کرے گی جن کے ذریعے وہ اپنے کام کو پر اثر بنا سکیں گے۔

 رانا محمد اسحاق خان [ایم۔این۔اے] سردار محمد آصف نکئی [ایم۔این۔اے] شیخ علاوالدین [ایم۔پی۔اے] ملک جمیل احمد کلس صدر [پی۔پی۔پی]قصور، جی۔اے۔خان [ایڈووکیٹ] قصور ٹیچرز ایسوسی ایشن، پرایئویٹ سکولز ایسوسی ایشن قصور نے ساحل این جی او کی قصور میں جنسی تشدد کےخلاف کوششوں کو سراہا ہے ۔


For Further Reading,
رزلٹ

0 comments:

Post a Comment

 

Copyright 2013 EBooks 2001

This blog is run on EB Thesis Theme & hosted by Blogger