Nov 23, 2012
Nov 19, 2012
طلبا و طالبات کا دورہ کھیوڑہ و کلر کہار
ہزارہ پبلک سکول و کالج کے طلبا و طالبات نے کھیوڑہ کان نمک اور کلر کہار جھیل کا تفریحی و مطالعاتی دورہ کیا۔ یہ لمحات طلبا و طالبات کے لیے نہایت فرحت بخش تھے۔ ادارہ باقاعدگی سے ایسے دوروں کا انتظام کرتا رہتا ہے۔ اس دورے کے لیے طلبا و طالبات صبح 6:30 پر روانہ ہوئےاور دن 12:30 پر کھیوڑہ پہنچ گئے۔ اس کے بعد شام 4:00 بجے کلر کہار پہنچے۔ طلبا و طالبات رات 11:00 بجے سکول واپس پہنچ گئے۔ملالہ پوسٹر مقابلہ
ہزارہ پبلک سکول و کالج کے طلبا و طالبات نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیمی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لِے ایک تصویری مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلہ مصوری کا موضوع "ملالہ امید کی کرن" تھا۔ اے۔ایس۔پی قصور پولیس محترمہ شائستہ رحمان نے فائنل مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Subscribe to:
Comments (Atom)

