Oct 14, 2010

انسانی حقوق کا دن



بچوں کے انسانی حقوق کا دن ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج میں 21 نومبر 2009 کو منایا گیا۔ بچوں نے انسانی حقوق کے موضوع پر مختلف ڈرامہ، تقریر اور مصوری کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کا موضوع انسانی حقوق اور بچے تھا۔ فضل دار ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے اس پروگرام کو منعقد کیا۔ پروگرام میں ٹی وی۔ سٹیج اداکاروں نے ایک ڈرامہ بھی سٹیج کیا۔ بچے ان اداکاروں کی کارکردگی سے بہت محظوظ ہوئے۔ جناب محمد علی طارق ، پروگرام مینیجر فضل داد نے جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 






















Sep 6, 2010

سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم



ہزارہ پبلک سکول و کالج چھانگا مانگا کے طلبا و طالبات نے اپنے جیب خرچ سے سیلاب زدگان کے درمیان امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے لیے چندہ جمع کیا۔ ہزارہ پبلک سکول و کالج کی ٹیم سامان سے بھرے دو ٹرک ل کر خود بیت نشان والا، بیت لومبر والا، بیت چاجرے والا، بیت قائم والا، بستی نقتانی ، بستی امیر شاہ، بستی لنگاہ اور ڈیرہ دین پناہ کے کئی دیہات میں یہ امدادی سامان اپنے ہاتھ سے تقسیم کیا۔ ان علاقوں میں پہنچنا بہت مشکل تھا۔ سڑکیں موجود نہیں تھیں۔ لیکن ہم نے اس کام کو اپنے مقامی مددگار جناب عمیر مرتضی لنگاہ ، عمیر اور شہباز کی مدد سے مکمل کیا۔ ان لوگوں کی مدد کے بغیر یہ عظیم کام ممکن نہ تھا۔ اللہ تمام لوگوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ سوموار 6 سنمبر 2010






















 

Copyright 2013 EBooks 2001

This blog is run on EB Thesis Theme & hosted by Blogger